ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈی ٹی سی اور کلسٹر بسوں میں سی سی ٹی وی، پینك بٹن اور جی پی ایس نصب ہوں گے: کیجریوال

ڈی ٹی سی اور کلسٹر بسوں میں سی سی ٹی وی، پینك بٹن اور جی پی ایس نصب ہوں گے: کیجریوال

Fri, 06 Dec 2019 00:08:38    S.O. News Service

نئی دہلی،5/دسمبر(ایس او نیوز/یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کے روز کہا کہ حکومت خواتین کی حفاظت کے سلسلے میں سنجیدہ ہے اور یہ بات ذہن میں رکھتے ہوئے دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) اور کلسٹر بسوں میں ساڑھے پانچ ہزار سی سی ٹی وی کیمرے، پینك بٹن (خطرے محسوس ہونے پر استعمال کرنے کے لئے) اور گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کیجریوال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہر بس میں تین کیمرے لگائے جائیں گے۔ ہر بس میں 10 پینك بٹن بھی لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر بس میں پینك بٹن لگنے سے خواتین کی حفاظت میں کافی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بس کے آنے کے سلسلے میں معلومات دینے کے لئے ایک اپلی کیشن تیار کی جارہی ہے جس سے بس کے آنے کے وقت کی معلومات حاصل ہو جائے گی اور مسافروں کو بے وجہ بس اسٹینڈ پر انتظار کرنے سے چھٹکارا مل جائے گا۔ کیجریوال نے کہا کہ ایک کمانڈ سینٹر بنایا جائے گا جس میں سارا ڈیٹا جائےگا۔

حکومت کے اس اہم منصوبہ پر 150 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اور سات ماہ کا وقت لگے گا۔شروع میں 100 بسوں میں اسی ماہ سے یہ خدمات شروع کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو نئی بسیں خریدی ہیں ان میں سی ٹی وی کیمرے، پینك بٹن اور جی پی ایس پہلے ہی نصب ہیں۔

واضح رہے کہ حیدرآباد کی جانوروں کی ایک ڈاکٹر کے ساتھ حیوانیت کے واقعہ سے پورے ملک میں کافی غم و غصہ ہے۔ اتر پردیش کے اناؤ ضلع میں آج ایک لڑکی کو زندہ جلانے کے سلسلے میں بھی پورے ملک میں غصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آشرم فلائی اوور کو ڈي اینڈ ڈي تک توسیع دئبت کی تجویز بھی کابینہ نے پاس کر دی ہے۔ یہ کام مکمل ہونے سے آشرم چوک پر لگنے والے جام سے چھٹکارا مل جائے گا۔


Share: